ادارے کے وسیع تر مفاد میں کسی بھی آسامی پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو ایکسٹن شن نہ دی جائے، بیوٹمز سٹاف ایسوسیشن

ادارے کے وسیع تر مفاد میں کسی بھی آسامی پر جو لوگ بیٹھے ہیں ان کو ایکسٹن شن نہ دی جائے، بیوٹمز سٹاف ایسوسیشن

بیوٹمز سٹاف ایسوسیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ چونکہ پرو وائس چانسلر بیوٹمز اور رجسٹرار بیوٹمز کی مدت ملازمت عنقریب ختم ہورہے ہیں۔ اسکے علاوہ ڈائریکٹر فنانس اور کنٹرولر امتحانات جو کہ contractual پوزیشنز ہیں اور ان دونوں آسامیوں پر کافی عرصے سے عارضی طور پر لوگوں کو تعینات کیا گیا ہے ۔ لہذا ان آسامیوں کا فی الفور اشتہار جاری کیا جائے اور ایکٹ کے مطابق میرٹ کو مدنظر رکھ کر نئی بھرتیاں کی جائیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارے کے وسیع تر مفاد میں کسی بھی اسامی پر جو لوگ بیٹھے ہیں انکو ایکسٹنشن نہ دی جائے۔ اور ادارے کے وسیع تر مفاد میں یونیورسٹی ایکٹ 2022 پر من و عن عملدر آمد کیا جائے۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں