خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد

خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد

صوبائی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔صوبائی وزیر جنگلات و ما حولیات فضل حکیم خان یوسفزئی نے صوبے میں جنگلات کے کٹا ئی پر پابندی عائد کرتی ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں جاری پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت جاری اسکیموں کے تحت جنگلات کے کٹائی پر پابندی عوام میں پائی جانے والی بے

چینی اور سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کے طرف اٹھائے جانے والے اعتراضات کے وجہ سے کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کٹائی کے سرگرمیوں پر نظر رکھنے اور تمام عمل میں درستگی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹیاں ترتیب دے دی گئی ہیں تاکہ وہ شفاف طریقے سے منظور شدہ ورکنگ پلانز اور دیگر اسکیموں کے کٹائی کی نگرانی اور بے ضابطگیوں کو روکا جاسکے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ عوام کو سائنسی انداز میں جنگلات کے کٹائی کے مقاصد بروقت آگاہ کیا جائیگا۔انہوں نے محکمہ جنگلات کے اعلی حکام اوراہلکاروں ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کی شفاف طریقے سے نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں