نوے فیصد شرح خواندگی کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا ، احسن اقبال
90فیصد شرح خواندگی کے بغیرملک ترقی نہیں کرسکتا یہ بات وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے خواتین کی صحت کی بہتری کے لیے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سال وفاقی حکومت کی خالص آمدنی 7000 اور قرضہ ادا کرنے کے لیے 8000 ارب کی ضرورت تھی،خواتین کی شمولیت کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ملک ہونے کے لئے 50فیصد خواتین کو میدان میں لانا لازم ہے۔بیمار خاتون کے ساتھ آنے والی نسل کی صحت خراب ہوتی ہے۔
خواتین کی تعلیم اور صحت کو مرکزی جگہ دینی ہوگی, گزشتہ حکومت میں ایک سنگین معاشی بحران ملا , لوگ باتیں کر رہے تھے کہ پاکستانی معیشت ڈوب جائے گی ہم امپورٹ کرنے کے شوقین ہیں، ڈالر کمانے میں کامیاب نہیں وفاقی حکومت کو قرضے اتارنے کے لیے بھی ایک ہزار ارب کا قرض لینا پڑا قرض کی رقم ادا کرنے کے بعد پورا وفاقی بجٹ ادھار پر بنانا پڑا،پاکستان کو غیر معمولی معاشی حالات کا سامنا ہے ، وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو برآمداتی راستہ پر ڈالنا ترجیح تھی۔ ای پاکستان کے ذریعہ خواتین کو آگے لانا ہے ماحولیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے بڑا مسئلہ ہے۔2022 کی طرح ہمیں مستقبل میں موسمیاتی آفات کا سامنا کرنا پڑیگا