پشاور: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

پشاور: ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 8 افراد جاں بحق

پشاور کے نواحی علاقہ بڈھ بیر میں ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے بچوں اور خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے8 افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی بڈھ بیر کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد پولیس نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ، اور جاں بحق افراد کو پوسٹ مارٹم اور زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے گھر میں موجود چار خواتین اور چار بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دو افراد فائرنگ کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں،

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بڈھ بیر کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازعہ کے باعث پیش آیا جس میں مخالف فریق نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی۔۔دوسری جانب متاثرہ خاندان کے رشتہ دار صحافی خالد الرحمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ سانحہ پولیس کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ ان بقول وہ واقعہ کے دوران مسلسل ایک گھنٹہ پولیس کو کال کرتا رہا لیکن پولیس کی جانب سے کوئی جواب نہیں مل جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوگیا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں