ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا اپ سیٹ،افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا بڑا اپ سیٹ ہوگیا، افغانستان نے آسٹریلیا کو اکیس(21) رنز سے شکست دے دیا.کنگز ٹاؤن میں کھیلے جا رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 48 ویں میچ میں آسٹریلیا نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
افغانستان کی اننگز
افغانستان کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس(20) اوورز میں چھ(6) وکٹوں کے نقصان پر 1 سو 48 رنز بنائے، افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 118 رنز کی شراکت سے شاندار آغاز فراہم کیا، رحمان اللہ گرباز نے 49 گیندوں پر ساٹھ(60) رنز بنائے جب کہ ابراہیم زدران نے 48 گیندوں پر چھ چوکوں کی مدد سے 51 رنز بنائے.افغانستان کی جانب سے کریم جنت 13 رنز بنا کر آؤٹ اور محمد نبی دس رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اپنے چار اوورز میں 28 رنز کے عوض لگاتارتین وکٹیں لیکر رواں ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور ہیٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، ایڈم زمپا دو اور مارکس اسٹائنس بھی ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلیا کی اننگز
آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر3، مچل مارش 12 اور ٹریوس ہیڈ بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹے، گلین میکسویل 59، مارکوس اسٹوئنس 11اور ٹم ڈیوڈ 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔افغان کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 1 سو 49 رنز کا ہدف دیا تھا جسکے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم 1سو 27 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔.افغانستان کے گلبدین نے چار کھلاڑی کو آؤٹ کیا ، نوین الحق نے تین ، عظمت اللہ عمرزئی، محمد نبی اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
سکواڈ
آسٹریلیا: ڈیوڈ وارنر ،مارکوس اسٹوئنس، ٹم ڈیوڈ ،ٹریوس ہیڈ،مچل مارش (کپتان) گلین میکسویل، ، میتھیو ویڈ، پیٹ کمنز، ایشٹن ایگر، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ
افغانستان میں شامل سکواڈ میں رحمت اللہ گرباز،محمد نبی، کریم جنت، ابراہیم زردان، عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، ننگیالیا خروٹے، راشد خان (کپتان)، نور احمد، نوین الحق، فضل حق فاروقی شامل تھے