شہید بے نظیربھٹو کی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر مختلف شخصیات کا خصوصی پیغام

صدر آصف علی زرداری گڑھی خدا بخش بھٹو آمد، بھٹو خاندان کے قبرستان پر حاضری دی

صدر پاکستان آصف علی زرداری ملک کی سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 71ویں سالگرہ کے موقع پر جمعہ کو گڑھی خدابخش بھٹو پہنچ گئے۔ صدر آصف علی زرداری نے بھٹو خاندان کے قبرستان پر حاضری دی اور شہید بے نظیر بھٹو، شہید ذوالفقار علی بھٹو و دیگر کے مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ صدر آصف علی زرداری نے قرآن پاک کی تلاوت کی اور کچھ دیر مزارات کے اندر موجود رہے۔اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور ان کے ہمراہ تھیںصدر مملت کی گڑھی خدابخش آمد کے موقعے پر پی پی پی رہنما جمیل احمد سومرو ، ایم پی ایسہیل انور سیال،غلام مصطفی لغاری و دیگر نے خیرمقدم کیا۔۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر خصوصی پیغام

آج کے دن ہم عظیم رہنما اور پاکستان پیپلز پارٹی کی روح رواں، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ بی بی شہید نے اپنی زندگی جمہوریت، انسانی حقوق اور غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کی۔ ان کی قیادت اور قربانیوں نے ہمیں اس راہ پر گامزن کیا ہے جہاں ہم سب مل کر ایک بہتر پاکستان کی تعمیر کر سکتے ہیں۔محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی اور آمریت کے خلاف ڈٹ کر کھڑی رہیں۔ ان کا مشن اور وژن آج بھی ہماری تحریک کا حصہ ہے اور ہم ان کے اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے بہت سی کامیابیاں حاصل کیں اور ان کی عدم موجودگی میں بھی ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس خاص موقع پر ہم سب مل کر عہد کریں کہ ہم بی بی شہید کے مشن کو آگے بڑھائیں گے اور پاکستان کو ایک ترقی یافتہ، خوشحال اور جمہوری ملک بنانے کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔بے نظیر بھٹو شہید کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، ہم ان کے نقش قدم پر چلنے کا عزم کرتے ہیں اور ان کے ویژن پر گامزن رہنے کا وعدہ کرتے ہیں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں