تنخواہوں پر عائد نئے ٹیکس کی کٹوتی کب سے شروع ہوگی؟
نئے بجٹ میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو نشانے پر رکھ لیاہے ۔ بجٹ 25-2024 میں تنخواہ دار طبقے پر بھاری انکم ٹیکس عائد کردیا گیا ۔نئے بجٹ کے مطابق ماہانہ پچاس ہزار روپے تنخواہ والوں پر ٹیکس نہیں لگے گا۔ سالانہ چھ لاکھ روپے آمدن والے انکم ٹیکس کی فکر سے بدستور آزاد ہونگے ۔
تاہم ماہانہ 50 ہزار سے ایک روپیہ بھی اوپر کمایا تو ٹیکس دینا ہوگا۔سالانہ چھ لاکھ تک تنخواہ والوں کیلئے انکم ٹیکس چھوٹ برقرار رکھی گئی ہے، لیکن چھ سے بارہ لاکھ روپے سالانہ تنخواہ پر انکم ٹیکس شرح دگنی یعنی 5 فیصد کردی گئی ہے۔بجٹ 2024-25 کی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے نئے انکم ٹیکس سلیب اب ٹیکس سال 2024 سے یعنی یکم جولائی 2024 کو یا اس کے بعد قابل ادائیگی تنخواہ پر لاگو ہونگے۔ تاہم، سالانہ چھ لاکھ روپے تک کمانے والے تنخواہ دار طبقے کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس بریکٹ پر ٹیکس زیرو ہے۔