پاکستانیوں کیلئے یواےای ویزہ کی بندش، اہم بیان آگیا
متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے پاکستانیوں کیلئے ویزا بند ہونے کے جھوٹے پروپیگنڈہ کی تردید کردی ہے،یو اے ای کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا بند ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے خبرکی تردید کردی، قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے قونصلیٹ ویزاسیکشن کی وڈیو جاری کردی۔
بخیت عتیق الرومیتی کے مطابق پاکستانیوں کے لیے یو اے ای کا ویزا بند نہیں کیا گیا، قونصلیٹ میں پاکستانیوں کیلئے ویزا سیکشن کھلا ہوا ہے، پاکستانی ورک ویزے پرمتحدہ عرب امارات جا رہے ہیں،متحدہ عرب امارات جانے کیلئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔