وزیراعظم شہباز شریف کے ایک دن میں دو بڑے اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کے ایک دن میں دو بڑے اعلان

عید سے پہلے حکومت نے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر بھی ریلیف دیدیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں دس روپے بیس پیسے فی لیٹر کی بڑی کمی کردی گئی۔ ڈیزل کی قیمت میں دو(2) روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی۔ خیال رہے کہ 1 جون کو حکومت نے پٹرول کی قیمت میں چار روپے 74 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں تین(3) روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔وزیراعظم شہبازشریف نے ملکی صنعت کی بہتری کیلئے بجلی کے تاریخی پیکیج کا اعلان کردیا۔صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں دس (10)روپے 69 پیسے کی کمی کی گئی

۔وزیراعظم کی خصوصی کاوشوں سے صنعت اور برآمدات کے شعبے کیلئے بجلی کی قیمت34 روپے 99 پیسے فی یونٹ مقررکی گئی۔تفصیلات کے مطابق نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں دس(10)روپے 69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی ۔وزیراعظم کے پیکیج کے نتیجہ میں صنعتوں سے 200 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ختم ہوگا ،صنعتوں کو یہ پیکیج عالمی منڈی میں اشیائکی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا ،اس پیکیج سے صنعتی اور زرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اور برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا،

صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی ، روزگار میں تیزترین اضافہ ہوگا،صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیز اور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا۔ شہباز شریف کی زیرِ صدارت ٹیکس اصلاحات، معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور محصولات میں اضافے کے لیے اقدامات پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم کو محصولات بڑھانے کے حوالے سے قلیل مدتی اور وسط مدتی پلان پیش کیا گیا۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور انکی معاونت کرنے والے عناصر کا خاتمہ کر کے چھوڑینگے، ، بجٹ کی تیاری کے دوران میں نے واضح ہدایت دیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں