بہت جلد عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو جائیگی، چیف جسٹس لاہورئیکورٹ

بہت جلد عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو جائیگی، چیف جسٹس لاہورئیکورٹ

لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا ہے بہت جلد عدلیہ سے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت ختم ہو جائیگی.چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی قربانی دینی پڑے اس سے گھبرانا نہیں چاہیئے ، 1جج صاحب نے بھی قربانی دینے کا اعلان کیا ہے،اسٹیبلشمنٹ سے جان چھڑانے کے لئے ہم نے فیصلے جرات اور دلیری سے کرنے ہیں،لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا کہنا تھا کہ ہماری عدالتوں میں آج بھی ہزاروں مقدمات التواکا شکار ہیں ، ایک نسل مقدمہ کرتی ہے اور تیسری نسل جا کر فیصلہ سنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے لوگوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کام کرنا ہے ، ہمیں کسی کے ڈر خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیئے ججز نے سارے واقعات بیان کیے ہیں جو ان پر ہو گزرے ہیں۔ عدالتی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ججز نے شکایات

کی کہ وہ خوفزدہ ہیں، یہ مسئلہ ملک کی بدقسمتی ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں خطوط آتے ہیں اور ہمیں دھمکیاں دی جاتی ہیں، خوشی ہے عدلیہ بغیر خوف، ڈر اور لالچ کے فیصلے کررہی ہے، ہمیں آئین و قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوتے ہیں، عدلیہ میں مداخلت میں مختلف ادارے ملوث ہیں۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلوں میں تاخیر سب سے بڑا مسئلہ ہے، اکثر مقدمات میں گواہ ہی پیش نہیں ہوتے ، بیرون ممالک میں بسنے والے پاکستانیوں کو بھی مقدمات میں مسائل کا سامنا ہے، عوام کو فوری اور سستا انصاف پیدا کرنے کیلئے آسانی پیدا کرنا ہونگی، ہم سمندر میں ایک قطرے کے برابر بھی بہتری لے آئے تو اللہ تعالیٰ ہمیں اس کا اجر دینگے.

Author

اپنا تبصرہ لکھیں