وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ، میرسرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ میرسرفراز بگٹی کی بلوچستان ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے بعد سیکرٹری خوراک کےہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گندم خریداری کیس عدالت میں ہے اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتا۔ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ خوراک سمیت دیگر محکموں میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،
وفاقی بجٹ میں بلوچستان کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا ،وفاقی بجٹ میں بلوچستان کا کیس وفاق میں پیش کیا ہے اور تجاویز بھی دیں ہیں،تفصیلات کے مطابق اس بار بہت سی اسکیمات شامل کی گئیں ہیں،وفاقی بجٹ بلوچستان کے بہت سے منصوبے دوبارہ شامل کیے گئے ہیں۔صوبے کا بجٹ عوام دوست تیار کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔مزید وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بجٹ میں تعلیم ،صحت اور طلباء کے اسکالرشپ پر توجہ مرکوز کرینگے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ بلوچستان کی اپنی آمدنی کو بڑھانے کیلئے وسائل پیدا کریں۔کوئٹہ سمیت بلوچستان میں امن وامان کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے،اسٹریٹ کرائم ختم کرنے کیلئے اصلاحات کا عمل جاری ہے ۔وزیر اعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی