وفاق میں بلوچستان کی عوام آواز بنیں گے، سیدال خان

وفاق میں بلوچستان کی عوام آواز بنیں گے، سیدال خان

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیدال خان سے بلوچستان کے صوبائی وزیر میر عاصم کردگیلو کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی ،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اُمور سمیت بلوچستان کی مجموعی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ بلوچستان حکومت کو ہر طرح کا تعاون فراہم کریں گے۔ وفاق میں بلوچستان کی عوام آواز بنیں گے۔تفصیلات کے مطابق سیدال خان نے مزید کہا کہ بلوچستان حکومت عوام دوست پالیسیاں اپنائے۔بلوچستان کی عوام کی امنگوں کو ترجمانی کریں گے۔ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی سے جڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں موجود قدرتی وسائل سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
گوادر پورٹ سے کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی۔بلوچستان کے نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنا ہونگے۔صوبائی وزیر نے تعاون کی یقین دہانی پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں