دہشتگرد حملے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت

دہشتگرد حملے میں شہید کیپٹن فراز الیاس کی نماز جنازہ ادا، وزیراعظم کی شرکت

لکی مروت میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں چونیاں میں ادا کر کے انہیں مکمل فوجی اعزاز کیساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔وزیراعظم سمیت عسکری حکام نے شہید کیپٹن محمد فراز الیاس کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،وزیراطلاعات عطا تارڑ بھی نمازجنازہ میں شریک ہوئے۔شہباز شریف ے شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دیا اور تدفین کے عمل میں حصہ لیا، بعدازاں شہید کو پاک فوج کے دستے نے سلامی پیش کی، عسکری حکام کی جانب سے قبر پر پھول رکھے گئے اور فاتحہ خوانی کی۔

تدفین کے بعد وزیراعظم نے شہید کیپٹن فراز الیاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور اظہار تعزیت کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج کے ہزاروں جوانوں نے جان کا نذرانہ پیش کیا، یقین دلاتا ہوں کہ شہید کی عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیگی، شہید کا خون ضرور رنگ لائیگا.اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کسی کسی کو یہ عظیم مقام بخشتا ہے، قرآن مجید میں فرمان ہے شہید کو مردہ مت کہو یہ زندہ ہیں، شہید کیپٹن فراز الیاس سارے خاندان کیلئے جنت میں مقام بنا گئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہ وطن کی خاطر جان دینے والوں کی قربانیاں کو فراموش نہیں کر سکتے، ارض پاک سے دہشتگردوں کو ختم کر کے ہی دم لینگےبعدازاں وزیراعظم نے گاؤں کا نام شہید کیپٹن فراز الیاس کے نام سے منسوب کر دیا اور شہید کے گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے کا بھی اعلان کیا۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں