ایک ہزار طلبا کو تربیت کیلیے چین بھیجا جائیگا، وزیر اعظم کا اعلان
ایک ہزار طلبہ کو تربیت کیلئے چین بھیجا جائیگا، شہباز شریف نے دورہ چین کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ ایک ہزار طلبہ کو تربیت کے لیے چین بھیجا جائیگا۔ ایگریکلچر ٹیکنالوجی اینڈ ڈیمانسٹریشن بیس کا دورہ کیا جہاں وہ پاکستانی زرعی مصنوعات کے سٹال پر بھی گئے۔ وزیراعظم کو ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
انہیں بتایا گیا کہ ینگلنگ زرعی یونیورسٹی میں ایک سو 42 طلباء زیر تعلیم ہیں۔ وزیراعظم نے مصنوعی روشنی میں سبزیوں کی کاشت کا جائزہ لیا جہاں انہیں ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایگریکلچر اینڈ فاریسٹری یونیورسٹی کا کیمپس قائم کیا جائیگا.، طلباء اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان پل کا کردار ادا کرینگے.
۔قبل ازیں وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ چین کے تاریخی ورثے ٹیراکوٹا میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کہا کہ عظیم قومیں چین کی طرح اپنے تاریخی ورثے کی حفاظت کرتی ہیں، دو سال قبل مسیح کے چینی کاریگروں کی مہارت قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان تاریخی اور ثقافتی ورثے سے مالا مال ہے، پاکستان میں تاریخی مقامات کو بحال کرکے سیاحتی مقامات میں تبدیل کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وہ میوزیم کا دورہ کرنے کی دعوت پر چینی صدر شی جن پنگ کے بہت مشکور ہیں۔