وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے شی،آن میں صوبہ شانشی کے پارٹی سربراہ جاؤ ایدا کی ملاقات
پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت، توانائی اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون طے وزیرِ اعظم نے تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وزیرِ پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی.وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے شی-آن میں صوبہ شانشی کے پارٹی سربراہ (سیکریٹری) جاو¿ ایدا (Zhao Yide) کی ملاقات.جاو¿ ایدا نے شانشی کی قیادت اور عوام کی جانب سے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا. شی-آن کی قیادت اور اسکے عوام کے پاکستانی وفد کے پرتپاک استقبال پر شکر گزار ہیں.
وزیرِ اعظم. شی-آن میں تاریخی جگہوں کو دیکھ کر چینی کاریگروں کی ہنرمندی نے متاثر کیا. وزیرِاعظم. چینی حکومت بالخصوص شانشی کی حکومت نے بہترین طور سے اپنے تاریخی و ثقافتی ورثے کی حفاظت کی ہے. وزیر اعظم. ہمارے دورہءِ چین کے دوران پاکستانی وفد کو تاریخی استقبال دیا گیا. وزیرِ اعظم. گزشتہ روز چینی اعلی قیادت سے کامیاب ملاقات رہی. وزیرِ اعظم. عزت مآب صدر شی جن پنگ نے شاندار عشائیے کا اہتمام کیا اور اس پر خوشگوار گفتگو بھی ہوئی. وزیرِ اعظم. پاکستان اور چین دو آہنی بھائی ہیں
جن کی شراکت داری، تعاون اور تاریخی برادرانہ تعلقات مثالی ہیں. چین نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں مدد کی جس کیلئے مجھ سمیت پوری قوم مشکور ہے. شانشی نے کویڈ19 کے دوران پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی. وزیرِ اعظم چینی قیادت کی ترقی پسندانہ سوچ نے چین کو دنیا کی بڑی اقتصادی قوت بنایا. وزیرِ اعظم. شانشی جدید زراعت اور گرین انرجی میں پوری دنیا میں مثالی نام رکھتا ہے. شہباز شریف پاکستان اور شانشی کے مابین زراعت میں تعاون کی دعوت دیتا ہوں. وزیرِ اعظم. پاکستان شانشی سے جدید زراعت اور گرین انرجی کے شعبے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے. وزیرِ اعظم. حکومت نہ صرف جدید زراعت بلکہ زرعی اجناس کی پراسیسنگ سے انکی برآمدات کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے.
وزیرِ اعظمحکومت کی اولین ترجیح ملکی برآمدات میں اضافہ اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کا فروغ ہے. وزیرِ اعظم. جاو¿ ایدا نے وزیرِ اعظم کو شانشی اور شی-آن کی اقتصادیات اور مصنوعات کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا. پاکستان اور شانشی کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں. جاو¿ ایدا شانشی کی حکومت پاکستان کی زراعت و گرین انرجی کے حوالے سے ہر قسم کی معاونت کیلئے تیار ہے. جاو¿ ایداآپکی چینی قیادت سے ملاقاتیں کامیاب اور سودمند رہیں جو خوش آئند امر ہے. جاو¿ ایدا.شی-آن کی جامعات میں پاکستانی طلبائ کی کثیر تعداد زیرِ تعلیم ہے. جاو¿ ایدا.پاکستان اور چین کے تعلقات گہرے اور مضبوط ہیں. جاو¿ ایدا. ملاقات کے بعد جاوایدا نے وزیرِ اعظم اور پاکستانی وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا. ملاقات میں وفاقی وزرائ خواجہ محمد آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطائ اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس خان لغاری، رانا تنویر حسین بھی شریک تھے.