بارکھان، جنگل میں لگی آگ بے قابو، گیس ذخائر کو خطرہ
بلو چستان کے ضلع با رکھا ن کے کوہ جاندران کے جنگل میں لگی آگ پر 38گھنٹے گزر جا نے کے با و جو د بھی نہیں قابو نہیں پا یا جا سکا ہے ڈویژنل فارسٹ آ فیسر محکمہ جنگلات زبیر کا کڑ کے مطابق آگ نے 30ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے گیس کے ذخائر کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا ہے اس وقت محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی طرف سے ریسکیو آپریشن جاری ہے آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں لیکن تیز ہواو¿ں کی وجہ سے آگ بجھانے کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے
پاکستانی کرکٹرز کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟جان کر آپکے ہوش اڑ جائینگے
آگ اتنے زیادہ رقبے پر پھیل چکی ہے کہ جسے محدود وسائل میں بجھانا ناممکن ہے وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپیل ہے کہ وہ پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں بارکھان روانہ کریں تاکہ جنگلات اور جنگلی حیات کو بچایا جا سکے انتہائی نزدیک افراد کو ریسکیو کر لیا گیا جبکہ آگ بڑے پیمانے پر پھیل چکی ہے بلکہ مزید پھیلنے کا خطرہ ہے اتنے بڑے پیمانے پر پھیلی آگ بجھانا اکیلا جنگلات کے چند اہلکاروں کے بس کی بات نہیں ہم محدود وسائل اور کم اہلکاروں کے ساتھ آگ بجھانے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں ۔