پاکستانی ٹیم امریکہ اور آئی ایم ایف

کیا پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف کی شرط پرامریکہ کی کرکٹ ٹیم سےہار گئی؟اصل حقیقت جانیے

کیا پاکستانی ٹیم آئی ایم ایف کی شرط پرامریکہ کی کرکٹ ٹیم سےہار گئی؟اصل حقیقت جانیے

طنز و مزاح نگار لیجنڈری مصنفاور میزبان انور مقصود نے ٹی 20 ورلڈکپ میں امریکا کے ہاتھوں پاکستان کی تاریخ میں یاد رکھنے والی شکست کی انوکھی وجہ بتا دی۔ڈیلاس کے گرینڈ پریری اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 11 ویں میچ میں پاکستان کو امریکہ کو ہاتھوں بری شکست کا سامنا کرنا پڑا. اس شکست کے بعد جہاں کرکٹ کے شائقین غصے سے آگ بگولہ ہیں تو وہیں قومی ٹیم پر مزاحیہ میمز بھی بن رہی ہیں جب کہ شوبز شخصیات بھی پاکستان کی شکست پر دلچسپ ردعمل دیتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر انور مقصود کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انسے پوچھا گیا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں امریکہ سے میچ ہارنے پر وہ کیا کہینگے؟اسی سوال کے جواب میں انور مقصود نے کہا کہ پاکستان مجبوری میں امریکہ سے میچ ہارا ہے کیوں کہ ہمیں آئی ایم ایف سے قرضہ ملنا ہے جو ابھی تک نہیں ملا۔انکا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے شرط رکھی ہوگی کہ امریکہ سے میچ ہارو، اسی صورت میں قرضہ ملی گی، اسکے علاوہ تو مجھے شکست کی کوئی دوسری وجہ نظر نہیں آتی۔انکا مزید کہنا تھا کہ جنہوں نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹ خریدے ہوئے ہیں وہ اب آدھی قیمت میں وہی ٹکٹ فروخت کرینگے کہ لے لو بھائی۔

پاکستانی کرکٹرز کتنی تنخواہ لیتے ہیں؟جان کر آپکے ہوش اڑ جائینگے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گیارویں میچ میں امریکہ نے پاکستان کو اپ سیٹ شکست دیدی۔امریکا نے سپراوور میں پاکستان کوجیت کے لیئے 19رنز کا ہدف دیا،سپر اوور میں ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 13رنز بنا سکی۔قبل ازیں مقررہ 20اوورز میں پاکستان نے امریکہ کو 160رنز کا ہدف دیا،افتخار احمد 18،فخرزمان 11 اورمحمد رضوان 9رنز بنا کر آئوٹ ہوئے .عثمان خان 3اور اعظم خان بغیر رنز بنائے پویلین لوٹ گئے .کپتان بابراعظم 43گیندوں پر 44رنز بنا کر نمایاں رہے،شاداب خان نے25گیندوں پر 40رنز کی اننگز کھیلی۔،شاہین شاہ آفریدی نے 2چھکوں اورایک چوکے کی مدد سے 23رنز بنائے،امریکہ کی جانب سے اسپنر کین جیگانے 3وکٹیں حاصل کیں، سوربھ نیٹراوالکرنے دو،علی خان اور جسدیپ سنگھ نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔امریکہ کے کپتان مونانک پٹیل پچاس اور اینڈریس گوس نے 35رنز بنائے،اسٹیون ٹیلر 12رنز بناکر کیچ آئوٹ ہوئے۔

پٹرول ایک بار پھر 12 روپے فی لیٹرسستا ہونے کا امکان

Author

اپنا تبصرہ لکھیں