گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا،وزیر داخلہ ضیاء لانگو

گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا،وزیر داخلہ ضیاء لانگو

گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے کوئی بھی فیصلہ نہیں ہوا،وزیر داخلہ ضیاء لانگو

وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے ریاست کیخلاف عوام کو ورغلانے کی کوشش کی جارہی ہے، ریاست کیخلاف جھوٹے اورمنفی پروپگینڈہ کرکے گوادر کے عوام کو بدزن کیا جارہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ گوادر کے حوالے سے جو بھی اقدامات اٹھائے جائینگے.وہاں کے عوام کے منشاء اور مفاد میں کئے جائینگے.اورگوادر پر سب سے پہلے گوادر کے لوگوں کی ہی حق ہے،

تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ گوادر میں باڑ لگانے کے حوالے سے نہ کوئی فیصلہ ہوا ہے نہ ہی کوئی اجلاس یہ محض ایک پروپگینڈا ہے،غلط بیانیے کے ذریعے ریاست اور نوجوانوں میں خلیج پیدا کی جارہی ہے ،گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی بے بنیاد افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے،مزید انہوں نے کہا کہ ذاتی رائے کو زمینی حقائق اور سچائی کے پیمانے سے ناپنا ضروری ہے،دشمن قوتوں کو گوادر اور سی پیک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہے ،اس لیے تو وایلا اور شور مچایا جارہا ہے

لڑکیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی،ہاسٹل کے واش روم میں خفیہ کیمرے کا انکشاف

گورنر کے پی نے بھی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو بڑی دھمکی دیدی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں