ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائیگا، سربراہان پاک فوج
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں سروسز چیفس نے “یوم تکبیر” کی 26ویں سالگرہ پر قوم کو مبارکباد دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ موقع 1998 میں ملک کی ایٹمی تجربات کی تاریخی کامیابی کی یاد دلاتا ہے۔ ایٹمی تجربات نے خطے میں کم سے کم ڈیٹرنس طاقت کا توازن پیدا کیا۔
سربراہان مسلح افواج کے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کے اہم ترین دن پر پاک افواج مادر وطن کی خود مختاری اور وقار کے دفاع کے عزم کا اعادہ کرتی ہیں ہر لمحہ اور ہر قیمت پر قوم کا دفاع یقینی بنایا جائیگا، انشااللہ پاکستان زندہ باد۔فوجی سربراہان ن نے مزید اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مسلح افواج اور قوم ان تمام لوگوں کی غیر متزلزل لگن اور بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ خواب کو حقیقت میں بدلنے والے تمام سائنسدان، انجینئرز اور حکام قوم کی تحسین کے لائق ہیں۔