عوام کیلئے خوشخبری،28 مئی کو چھٹی ہوگی
وزیراعظم نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا، اورنوٹیفکیشن جاری کردی گئی.نوٹیفکیشن کے مطابق 28 مئی، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، ملک بھر کے تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ، یوم تکبیر بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے 28 مئی ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے، یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کی یاد دلاتا ہے۔ اس دن ہم ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔