ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، آئی سی سی کا اہم فیصلہ
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں نو جون کو نیویارک میں روایتی حریفوں کے پاک بھارت میچ کا دنیا انتظار کر رہی ہے .انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے اسی حوالے سے بڑااور اہم فیصلہ کیاہے.ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 شروع ہونے میں صرف کچھ دن باقی ہیں۔ 1 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں میگا ایونٹ شروع ہو جائیگا.
جس میں پہلی بار ریکارڈ 20 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں تاہم دنیا بھر بالخصوص شائقین کرکٹ کو ٹورنامنٹ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت ٹاکرے کا شدت سے انتظار ہے جو نو جون کو نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا .آئی سی سی بھی اس میچ کی اہمیت کو جانتی ہے اس وجہ سے اس نے اس بڑے میچ کیلئے کئی ممالک میں شائقین کرکٹ کیلئے مقامی اسٹیڈیمز میں فین پارک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔جن ممالک میں یہ فین پارک بنائے جائینگے.
سمجھوتے کیلئے دباؤ کا سامنا، سیاسی پیادہ نہیں بنوں گا،ملک ریاض
ان میں پاکستان کے علاوہ ، جنوبی افریقہ، امریکا،بھارت، اور برطانیہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی کی جانب سے فین پارک بنایا جائیگا اور بڑی اسکرین نصب کی جائیگی. یہاں مقامی شائقین کرکٹ نیویارک سے ہزاروں کلومیٹر دور اپنی ٹیم کے میچ کا اسٹیڈیم میں دیکھنے کا مزا لے سکییں گے.راولپنڈی کے علاوہ،جنوبی افریقہ میں جوہانسبرگ، برطانیہ میں برمنگھم ، انڈیا میں نئی دہلی، اور امریکا میں نیویارک کے علاوہ ٹیکساس میں فین پارک بنائے جائینگے.یہ فین پارک میچ سے 90 منٹ قبل شائقین کرکٹ کیلئے کھول دیے جائینگے. اور میچ ختم ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک یہ فین پارک کھلے رینگے.
Very good info can be found on web site.Blog range Look at my web page: Wilda.Z