چکوال اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار،گرمی کا زور ٹوٹ گیا
چکوال اور گردونواح میں گہرے بادل چھا گئے.. اچانک بارش شروع، گرمی کا زور ٹوٹ گیا.. اس وقت کمزور مغربی ہواؤں کہ زیر اثر پاکستان کے مغربی علاقوں میں ہلکے بادل، جبکہ شمال مغربی علاقوں میں گرج چمک/بارش برسانے والے بادل موجود ہیں. آج اور کل شمالی علاقوں سمیت شمال مغربی پنجاب میں بھی کہیں کہیں بارش / ژالہ باری کے امکانات بن سکتے ہیں، تاہم ملک کے دیگر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔کراچی گرم اور انتہائی مرطوب دن متوقع ہے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37،39 سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ بہت زیادہ نمی کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں محسوس کیئے جانے والا درجہ حرارت 41،44سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ 45،50سینٹی گریڈ قریبی سمندری علاقے محسوس کر سکتے ہیں