لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو تیسرے بنتِ حوا اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا
لیفٹیننٹ جنرل (ر) نگار جوہر کو ان کی شاندار کامیابیوں کی اعتراف میں پشاور میں بنت حوا فورم (بی ایچ ایف) کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ایک تقریب میں ایوارڈ دیدیا گیا۔اس تقریب میں نگار جوہر سمیت متعدد دیگر خواتین کی کامیابیوں کا اعتراف کیا گیا جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کی تھاا۔ تقریب میں10کیٹیگریز میں پنتیس ایوارڈز تقسیم کیے گئے۔
لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ پانے والی خواتین میں شبینہ ایاز اور تبسم عدنان شامل ہیں۔ ہیلتھ کیئر اینڈ سوشل ورک کی کیٹیگری میں ڈاکٹر طاہرہ نشتر، ڈاکٹر نازلی، حسینہ ظہور اور مہیش علی خان کو ایوارڈز دئے گئے۔اسی طرح سپورٹس کیٹیگری میں سلمیٰ مروت، ماہ نور علی، ہادی کمال اور حسنہ کو ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں ایوارڈز دیئے گئے ویمن امپاورمنٹ اینڈ اونٹرپرینور شپ کیٹیگری میں قراۃ العین، فنگین عظیم، سدرہ فاروقی اور صائمہ محبوب کو ایوارڈز ملے۔ ۔ صحافت اور فری لانسنگ کے زمرے میں مینا شمس، نادیہ صبوحی، مسکان صافی، وگما فیروز اور خالدہ نیاز کو ایوارڈز ملے اور تعلیم و ادب کی کیٹیگری میں ڈاکٹر شاہدہ سردار، ملغلہ بختیار اور بشریٰ احمد کو ایوارڈز دیئے گئے۔واضح رہے کہ نگار جوہر خان ایچ آئی (ایم) ٹی آئی (ایم) پاک آرمی میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچنے والی پہلی اور اکیلی خاتون ہیں۔ انکا تعلق پاک آرمی میڈیکل کور سے تھا۔ انہوں نے پاک فوج کے سرجن جنرل اور آرمی میڈیکل کور کے کرنل کمانڈنٹ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔