ایف بی آر کی ہدایات پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد موبائل سمز بند
اسلام آباد(م ڈ) ایف بی آرہدایات پر نان فائلرز کی 11 ہزار سے زائد سمز بند کردی گئی ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہموبائل سمیں انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت بند کی گئی ہیں اور 22 مئی تک 11 ہزار 252 سمز بلاک کر دی گئی ہیں۔ ایف بی آر ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے پر عزم ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ایف بی آر حکام نے بتایا تھا کہ نان فائلرز کی 9 ہزار سے زائد سمیں بند کردی گئی ہیں۔
نان فائلرز کی موبائل فون سمیں بند کرنے کا فیصلہ پارلیمنٹ کا ہے اور حکومت کے فیصلے پر ہر حال میں عمل درآمد کرنا ہوگا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے واضح کیا کہ تھا کہ عدالت نے سمز بند کرنے پر حکم امتناع نہیں دیا حکومت کا یہ آرڈر اب بھی برقرار ہے۔