مہنگائی سے ستائے عوام کیلیے خوشخبری،ریلوے کرایوں میں بڑی کمی ہو گئی
مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہو گیا ہے۔ محکمہ ریلوے نے عوام کی سہولت کے لیے ٹرین کے کرایوں میں 40 سے 54 فیصد تک کمی کا اعلان کیا ہے جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔ کچھ ٹرینوں کے اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54 فیصد تک کمی کی گئی ہےجبکہ اے سی کلاس کے کرایوں میں 40 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے پنڈی چلنے والی ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ 100 روپے ہو گیا ہے۔ اسی طرح ایک کلومیٹر سے 130 کلومیٹر تک خیبر میل ٹرین کا اکانومی کلاس کا کرایہ بھی 130 روپے کر دیا گیا ہے۔
بہوت اچھا ہی غریب بس یا ویں میں کریا نہیں دے سکتے ہیں مہنگائی کی وج سے اللہ اس حکمت کو ہمشہ کامیاب کرے اور غربیوں کو اپنا حق ملی
صحیح کہا