وزیراعظم کا کرغزستان میں پاکستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلبا کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنیکی ہدایت کی۔ شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کریگی، میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق شہباز شریف کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کیلئے روانہ ہو گا اور رات کو ایک سو تیس پاکستانی طلباءکو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کریگی۔ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباءاور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباءجن کےساتھ انکے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں
ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کی جائے،پاکستان کے سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہیں۔گزشتہ رات اور آج تشدد کا کوئی واقعہ نہیں ہوا ، سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباءبالکل محفوظ ہیں۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباءآج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔
کے پی حکومت کا سیاحوں کیلئے ہیلی کاپٹر سروس شروع کرنے کا فیصلہ