مائننگ، سی پیک فیز 2 کا ترجیحی شعبہ ہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی

مائننگ، سی پیک فیز 2 کا ترجیحی شعبہ ہے‘ وفاقی وزیر منصوبہ بندی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و بین الصوبائی رابطہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مائننگ، سی پیک فیز2کا ترجیحی شعبہ ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاغی بلوچستان میں کام کرنے والی چینی کان کنی کمپنی (ایم آر ڈی ایل سیندک) کے چیئرمین وانگ جک چنگ سےبات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعہ کو انسے ملاقات کی۔ ملاقات میں منرل انڈسٹریل پارک کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا گیاتھا۔

چین کی کمپنی کی جانب سے اپنے نئے اور تازہ ترین منصوبے کو سی پیک میں شامل کرنے کی درخواست کی گئی ،جس سے نیشنل پاور گرڈ کے قیام سے صوبے میں مائننگ کے تمام منصوبوں کی آپریشنل لاگت کم ہو جائے گی۔ اور بلوچستان میں سیندک کاپر گولڈ پراجیکٹ ایم سی سی ٹی ریسورسز ڈویلپمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (ایم آر ڈی ایل) کے ذریعے چلایا جاتا ہے، ایم سی سی ٹی نے پاکستان میں معدنی صنعتی پارک کے قیام کی تجویز پیش کی ہے جس میں ، لیڈ، زنک ریفائننگ ،کاپراور گہری پروسیسنگ شامل ہے، جس سے معدنی مصنوعات میں مزید ویلیو ایڈیشن ہوگا

Author

اپنا تبصرہ لکھیں