آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن کا ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پاکستان آئی ایم ایف ممکنہ اسٹاف لیول معاہدے پر جواب دینے سے گریز کیا۔پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) کے درمیان نئے بیل آو¿ٹ پیکج پر مذاکرات کے معاملے پر واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران جولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن نیتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستانی حکام سے ملاقات کر رہا ہے۔ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہا کہ مشن کا مقصد پاکستان کے ساتھ ہماری مصروفیت کے اگلے مرحلے پر بات چیت ہے، آئی ایم ایف مشن کے اپنا کام مکمل کرنے کا انتظار کیا جائے گا۔جولی کوزیک نے کہا کہ وقت آنے پر آئی ایم ایف مشن کے نتائج سے آگاہ کریں گے، اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی تکمیل سے پاکستانی معیشت کے استحکام میں مدد ملی، دوسرے اور آخری جائزے کی تکمیل پاکستانی حکام کی مضبوط پالیسی کوششوں کی عکاس ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 29 اپریل کو پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا دوسرا جائزہ مکمل کیا، اس سے تقریباً 1.1 ارب ڈالر فنڈ کےاجرائ کی اجازت دی گئی تھی۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں