بغیر اجازت حج کرنیوالوں کو کتنا جرمانہ ہوگا ؟جانیے
ریاض: سعودی عرب نے بغیر اجازت حج کرنے پر جرمانے متعارف کرانے کا اعلان کردیا، بغیر اجازت حج کرنے والے شخص کو چاہے وہ مقامی شہری ہو یا غیر ملکی، اسے ایک لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص غیر قانونی طور پر حج کرتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو وہ مقدس شہر مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے حرم، حرم ٹرین اسٹیشن الروسیفہ اور وسطی سیکیورٹی کنٹرول سینٹر۔ گرفتار کر کے جرمانہ کیا جائے گا۔ وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانے کو دوگنا کر دے گی اور حج کے دوران جعلی حج سرگرمیوں کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جائے گی۔