عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع

سپریم کورٹ انتظامیہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک سے پیشی ہوئی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ انتظامیہ نے تصویر وائرل ہونے پر تحقیقات شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی کیمرے دیکھ کر تصویر وائرل کرنے والے کی نشاندہی کرنے کی ہدایت کی گئی۔ذرائع کے مطابق تصویر کورٹ روم رولز کیخلاف ورزی کرتے ہوئے لی گئی ہے اور پولیس تصویر کو وائرل کرنے والے کے خلاف ایکشن للیگی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ تصویر وائرل ہونے کے بعد عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو کا سائز کم کر دیا گیا

بیوٹمز کوئٹہ میں ماہرہ خان پر حملہ،ویڈیو وائرل

Author

اپنا تبصرہ لکھیں