سعودی عرب کا 50 ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطح کا تجارتی وفد پاکستان پہنچ گیا
سعودی تجارتی وفد سرمایہ کاری کے باہمی تعاون کے لیے پاکستان پہنچ گیا۔ سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری ایچ-ای ابراہیم المبارک کی قیادت میں 50 ارکان پر مشتمل اعلیٰ سطحی تجارتی وفد پاکستان پہنچا۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور وزیرِ پیٹرولیم مصدق ملک نے نورخان ایئربیس پر سعودی معززین کا استقبال کیا۔ تین روزہ سعودی دورہ کا مقصد پاکستان میں کاروبار کے مختلف مواقع پر دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں کی آپس میں ایک دوسرے سے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دیناہے،وزارت تجارت نے اپنے سعودی ہم منصبوں کے ساتھ بی 2 بی ملاقاتوں کے لیے متعلقہ شعبوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمپنیوں کا انتخاب کیا ہے۔جام کمال خان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ پاکستانی کمپنیاں 30 سعودی کمپنیوں کے ساتھ مختلف شعبوں میں منسلک ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر جام کمال نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس بی 2 بی میٹنگز زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم، جیسے شعبوں پر توجہ مرکوز کریں گی۔
موجودہ ریفائنری، آئی ٹی، مذہبی سیاحت، ٹیلی کام، ایوی ایشن، تعمیراتی شعبہ، پانی اور بجلی کی پیداوار بھی زیر بحث آئے گی۔ سعودی اور پاکستانی دونوں کمپنیاں اور سرمایہ کار سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں گے۔ جس کا مقصد دونوں ممالک میں ملازمتیں پیدا کرنے اور برآمدی مواقع کو فروغ دینا ہے۔ پاکستانی کمپنیاں اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری کی تجاویز سعودی کمپنیوں کے ساتھ شیئر کریں گی۔تجام کمال خان نے آخر میں کہا کہ وقع ہے کہ بی 2 بی سیشن کے دوران متعدد کمپنیاں کاروبار اور سرمایہ کاری کے سودے کرنے کے قابل ہوں گی۔