پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج چاند پر روانہ ہوگا

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج چاند پر روانہ ہوگا

پاکستان کا پہلا تاریخی سیٹلائٹ مشن آئی کیوب کیو آج دوپہر بارہ بجکر پچاس منٹ پر روانہ ہوگا۔ آئی کیوب کیو چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے چاند کے سفر کے لیے خلا میں بھیجا جائے گا۔ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچ کو ویب سائٹ سے لائیو ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔سپارکو کے تعاون سے پہلی سیٹلائیٹ خلا میں چاند کے مدار میں بھیجے گا۔ چین کے ون چانگ لانچ اسٹیشن سے لانچ کیے جانے والے مشن کو سپارکو کراچی ، این سی آرجی آڈیٹوریم میں لائیو دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے، اس تاریخی موقع پر لائیو کوریج کا اور سیٹلائیٹ آئی کیوب قمر کی ٹیم سے بھی بات چیت کا موقع دیا جائے گا، تقریب دن ایک بجے سے تین بجے تک جاری رہے گی۔کور کمیٹی انسٹیٹیوٹ آف اسپیس کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ مشن کی کامیابی پر پاکستان چاند پر جانے والا دنیا کا چھٹا ملک بن جائے گا۔ ’آئی کیوب کیو‘ کو ’چینگ 6‘ مشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے

دیامر: تیز رفتار بس کھائی میں جاگری، بیس مسافر جاں بحق

Author

اپنا تبصرہ لکھیں