دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 19 زخمی

دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے، ایک شخص جاں بحق، 19 زخمی

بلوچستان کے ضلع دکی میں بارودی سرنگ کے 2 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے 2 اہلکار سمیت 20 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے بتایا کہ ٹھیکیدار ندی میں کوئلے سے لوڈ ٹرک بارودی سرنگ دھماکے کے زد میں آنے سے دھماکا ہوگیا، جس کی وجہ سے ٹرک کو نقصان پہنچا تاہم سوار افراد محفوظ رہے۔ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد لوگ موقع پر جمع ہوگئے، اس ہی دوران دوسرا بارودی سرنگ بھی دھماکے سے پھٹ گیا،

پی ٹی اے نے ایف بی آر کے سمیں بند کرنے کے حکم پر خاموشی توڑ دی

جس کے نتیجے میں جائے وقوعہ پر موجود ایک نوجوان جاں بحق جبکہ سی ٹی ڈی کے دو سب انسپکٹر سمیت 20 افراد زخمی ہوگئے۔ایس ایچ او دکی جلیل احمد مری نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ دوسرے دھماکے سے جاں بحق ہونے والے 15 سالہ نوجوان کی شناخت جہانگیرکے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی ہونے والوں میں سی ٹی ڈی کے سب انسپکٹر محمد رحیم اور سب انسپکٹر شفاع محمد بھی شامل ہیں۔مزید کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے تمام افراد قریبی کوئلہ کان میں مزدور ہیں، دھماکے کے بعد زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد سی ایم ایچ لورالائی اور سول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔پہلے دھماکے کا شکار ٹرک ڈرائیور اللہ ودیا کے مطابق ہم سب اسی راستے سے کول مائنز گئے واپسی پر یہاں پہنچنے پر دھماکا ہوا، وقوعہ کے قریب زندہ پیر کے مقام پر گزشتہ روز مسلح افراد نے ایف سی کے گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کو شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہو گئے تھے۔

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے پیچھے خفیہ محرکات

Author

اپنا تبصرہ لکھیں