کام نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی ، وزیر اعلٰی بلوچستان

کام نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی ، وزیر اعلٰی بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی ”مزدور ڈے” کے موقع پر عوام کے درمیان رہے ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے یکم مئی کو وزیر اعلٰی سیکرٹریٹ کے دروازے عوام کے لئے کھلے رہے جہاں مزدوروں، بزرگ شہریوں، طالب علموں اور غریب طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد سمیت لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بیشتر مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے گڈ گورننس کے قیام کے لئے سروس ڈلیوری کو بہتر بنانا ضروری ہے

گورننس کے بہتر ہونے سے ادارے فعال ہوں گے اور لوگوں کے مسائل ایک منظم طریقہ کار کے تحت میرٹ اور قوائد و ضوابط کے تحت حل ہونا شروع ہوں گے اس وقت غریب عوام مصائب اور مشکلات سے دوچار ہیں عوام کے بیشتر مسائل مقامی سطح کے ہیں جنہیں حل کرنا مقامی افسران کی ذمہ داری ہے مقامی سطح پر ہی عوام کے مسائل حل ہوں تو انہیں صوبائی دارالحکومت آنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی غریب افراد کو غیر ضروری پیچیدگیوں میں الجھا دیا جاتا ہے جو باعث افسوس امر ہے افسران کو عام آدمی کے لئے آسانیاں پیدا کرنی ہوں گی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کام نہ کرنے والے افسران اور اہلکاروں کو اپنی روش تبدیل کرنا ہوگی عوام کے جائز امور کی انجام دہی میں سست روی یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی

افسران کا عوام دشمن رویہ قابل برداشت نہیں میر سرفراز بگٹی نے افسران کو ہدایت کی کہ ہر شہری کو عزت و احترام دیکر ان کے جائز مسائل حل فوری حل کریں

Author

اپنا تبصرہ لکھیں