گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

گوگل نے انگلش بولنے یا سیکھنے کیلئے نیا فیچر متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا: سرچ انجن گوگل نے اپنے صارفین کی انگلش بولنے کی صلاحیت کو بہتر بنانے کے لیے نیا فیچر متعارف کرا دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی (اے آئی) پر مبنی یہ فیچر ’اسپیکنگ پریکٹس‘ ہے جو کہ ابھی آزمائشی مراحل میں ہے۔اس فیچر کے لیے ذریعے گوگل صارف کو انگریزی بولنے کی صلاحیت بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔اسپیکنگ پریکٹس تک رسائی کے لیے صارفین کو پہلے گوگل سرچ ایپ سیٹنگز میں سرچ لیبز کو فعال کرنا ہو گا۔ آپشن آن کرنے کے بعد صارفین ’ٹرائی این اگزیمپل‘ پر کلک کر کے اسپیکنگ پریکٹس ڈھونڈ سکتے ہیں۔رپورٹس کے مطابق فی الحال یہ فیچر ارجنٹینا، کولمبیا، بھارت، انڈونیشیا، میکسیکو اور وینوزویلا میں متعارف کرایا گیا ہے۔

آٹے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

کوئٹہ، قیدی وین سے فرار ہونیوالے منشیات کے عادی افراد کی ویڈیو وائرل

Author

اپنا تبصرہ لکھیں