google-site-verification=hCdMJtRSQIFlKGUKDvshKKo__duzI1re2ugCjowz_Yg

چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری

کوئٹہ: چیئرمین پشتونخوا میپ محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے، تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ کوئٹہ نے محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ، جوڈیشل مجسٹریٹ نے تھانہ گوالمنڈی کی ایف آئی آر نمبر 43 سال 2024 میں وارنٹ جاری کئے ہیں ، واضح رہے کہ محمود خا ن اچکزئی کے گھر پر انتظامیہ نے چھاپہ مارا تھا ، چھاپے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے محمود خان اچکزئی جو اس وقت گھر پر موجود نہیں تھے ، جن کیخلاف کار سرکار میں مداخلت اور قبضے کی دفعات 447 اور 448 – 34 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا ، ضلعی انتظامیہ کے ایف آئی آر میں پیش نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے وارنٹ جاری کئے ہیں ، 22 اپریل کی تاریخ میں جاری وارنٹ میں پولیس کو ہدایت کی گئی ہے کہ محمود خان اچکزئی کو گرفتار کرکے 27 اپریل کو پیش کیا جائے۔

 

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/3078

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/3068

https://urdu.tawarepakistan.com/archives/3055

Author

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.