اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل

اسلام آباد میں نان، روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے نان بائی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی کو آئندہ سماعت تک معطل کر دیا۔نان بائیوں کے وکیل بیرسٹرعمر اعجازگیلانی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آٹا مہنگا اور کرایہ بھی زیادہ ہے، کنٹرولر جنرل کی پاور سیکشن تھری کے تحت نہیں ہے۔ضلعی انتظامیہ کے نمائندے نے بتایا کہ قانون میں ترمیم کرکے ڈی سی اوز کو قیمت کے تعین کا اختیار دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پولیس وردی پہن لی

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ کیا تندور والوں سے پوچھا کہ آٹا کتنے کا آ رہا ہے یا بس لوگوں کو خوش کرنے کیلئے آرڈر جاری کر دیا؟بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت تک نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے فریقین سے تفصیلی جواب طلب کر لیا اور سماعت 6 مئی تک ملتوی کر دی۔

کے پی حکومت کا وکلا سے متعلق بڑا فیصلہ

وزیراعظم کا ایک اہم اختیار ختم

Author

اپنا تبصرہ لکھیں