ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

ملک میں مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، آج سے موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

پاکستان بھر میں آج مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ داخل، ملک کے مختلف شہروں میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق نیا اسپیل بلوچستان کے مختلف علاقوں پر اثر انداز ہوگا۔ بلوچستان میں آج سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا یہ نیا اسپیل 30 اپریل تک جاری رہے گا۔چاغی، نوشکی، کیچ، قلات، تربت، پنجگور، گوادر، واشک اور خضدار میں بارش متوقع ہے۔ خاران، کوئٹہ، زیارت اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے خیبرپختونخوا میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا، رواں ہفتے صوبے کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارشوں کا امکان ہے۔ اسی طرح اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے۔پنجاب کی بات کی جائے تو مری، گلیات اور گردونواح میں دوپہر کو تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سندھ کے بالائی اضلاع میں بھی بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔دیر، سوات، مالاکنڈ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، کرم سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی چند مقامات پر بادل برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کے پی حکومت کا وکلا سے متعلق بڑا فیصلہ

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا تاہم بلوچستان (بشمل کیرتھر رینج، جنوبی، بالائی بلوچستان)، بالائی و جنوب/مغربی پنجاب، کشمیر، بالائی سندھ اور خیبر پختونخوا میں کہیں کہیں آندھی/تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش (چند ایک مقامات پر ژالہ باری)کا امکان ہے۔ جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے.

بلوچستان میں کوئٹہ، گوادر (موسلا دھاربارش کا امکان)، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے . بالائی علاقوں شمالی اور جنوبی پنجاب بشمول مری، گلیات، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش/ژالہ باری کا بھی امکان ہے.پہاڑوں پر لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ھے.کراچی شہر میں آئندہ دو سے تین دنوں کے دوران تک موسم گرم اور جزوی ابر آلود رہیگا، مئی آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ممکن ہے تاہم فی الحال شہر میں کسی بھی قسم کی ہیٹ ویو کا امکان موجود نہیں ہے

کوہلو میں پولنگ اسٹیشن پر راکٹ حملہ

احتیاطی تدابیر

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 25تا29 اپریل کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، جھکڑاور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔

۔ 26تا27 اپریل کے دوران بلوچستان نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان،، گوادر، کیچ آواران کے مقامی اور برساتی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ

۔ 27تا28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں موسلادھار بارش کے باعث سیلابی صوتحال متوقع

۔ 27 تا29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخواہ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع

۔ این ڈی ایم اے نے تمام پی ڈی ایم ایز اور دیگر انتظامی اداروں کو کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت۔

۔ کاشتکار فصل خصوصاً گندم کی کٹائی کے حوالے سے موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے معمولات تشکیل دیں۔

۔ سیاح و مسافر پہاڑی علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔سفر ضروری ہو تو موسم اور راستوں کی صورتحال سے آگاہ رہیں۔

۔ بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں برساتی ندی نالوں کو پار کرنے سے گریز کریں

۔ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے بجلی کے کھمبوں،کچی عمارتوں، ٹوٹی دیواروں اور چھتوں سے دور رہیں

۔ نشیبی علاقوں کے مکین ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر محتاط رہیں۔

۔ موسم برسات میں نقصان سے بچاؤ کے لیے چھتوں، تہہ خانوں اور بیرونی دیواروں کی واٹر پروفنگ کو یقینی بنائیں۔

۔ نکاسی آپ کو یقینی بنانے کے لیے برقت ضروری اقدامات کے ساتھ ساتھ دیواروں اور چھتوں میں شگاف /کریک کی بر وقت مرمت یقینی بنائیں۔

Author

اپنا تبصرہ لکھیں