کے پی حکومت کا وکلا سے متعلق بڑا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے وکلاء برادری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔ خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز کے بعد وکلاء کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ فکسڈ ٹیکس کا اطلاق کسٹم ایجنٹس پر بھی ہوگا۔ ترجمان کاپرا کا کہنا ہے کہ وکلاء اور کسٹم ایجنٹس کو فکسڈ ٹیکس کے دائرے میں لانے کا فیصلہ مزمل اسلم کی مشاورت سے کیا گیا ہے اور سیلز ٹیکس آن سروسز ایکٹ 2022 میں ترامیم کے لیے حکومت کو سفارشات بھیجیں گے۔
Author
Post Views: 2,128