مختلف شہروں میں بارش، متعدد ہلاکتیں ریکارڈ

مختلف شہروں میں بارش، متعدد ہلاکتیں ریکارڈ

پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار روز سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔ بدقسمتی سے اس بارش کی وجہ سے ملک بھر میں مختلف حادثات و واقعات میں مجموعی طور پر 36 اموات ہو چکی ہیں۔ بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبے بارش سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے حکومت نے متعدد اضلاع میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے ہیں۔ محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو بھی کراچی سمیت سندھ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد و گردونواح میں تیزہوائیں اورگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔بلوچستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے برسات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ بارش کے باعث مقامی برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

اسلام آباد

کراچی

پشین

پشین

کوئٹہ

پشاور

منگورہ

Author

اپنا تبصرہ لکھیں