ن لیگ کو ایک اورجھٹکا ،گوجرانوالہ سےپی ٹی آئی کاامیدوارفاتح قرار

ن لیگ کو ایک اورجھٹکا،گوجرانوالہ سےپی ٹی آئی کاامیدوارفاتح قرار

ن لیگ کو ایک اورجھٹکا،گوجرانوالہ سےپی ٹی آئی کاامیدوارفاتح قرار

لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔ یہ فیصلہ جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کے بعد سنایا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ انہیں 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دیا جس پر ڈھائی ہزار ووٹ کم ہوئے۔ جس کے نتیجے میں عدالت نے مسلم لیگ ن کے امیدوار اظہر قیوم کی جیت کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کو ایم این اے کے عہدے پر بحال کر دیا۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑا اضافہ

آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

Author

اپنا تبصرہ لکھیں