پنجگور میں بارش نے تباہی مچا دی
پنجگور میں آندھی اور طوفانی ہواوں گرچ چمک کے ساتھ بارشوں سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات ، دیواریں ، بجلی کے کھمبے گر گئے پی ٹی سی ایل کے ریپیٹر اسٹیشن پر آسمانی بجلی گرنے سے تسپ ٹیلی ٹیلی فون ایکسچینج گزشتہ دو روز سے مکمل بند ہو گیا ہے پورے علاقے کی نیٹ اور لینڈ لائن فون سروس معطل ہو گئی، زمینداروں کے سولرز سسٹم بڑے پیمانے پر تباہ ہوگئے گندم کی تیار فصل کو بھی نقصان پہنچا ہے مواصلاتی نظام متاثر تفصیلات کے مطابق پنجگور اور گرد و نواح میں آندھی طوفانی ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں سے متعدد کچے مکانات دیواریں بجلی کے کھمبے گر گئے ڈرگ دپ کے قریب پی ٹی سی ایل کے ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے سے تسپ ایکسچینج سے منسلک سسٹم ناکارہ ہو جانے سے مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ، رابطہ سڑکیں متاثر رہے جبکہ زمینداروں کے سولرز سسٹم بڑے پیمانے پر طوفانی ہواوں سے تباہ ہوگئے اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچا ،
زمینداروں کے سولرز سسٹم ناکارہ ہو جانے سے نہ صرفِ لاکھوں روپے نقصانات کا سامنا ھے بلکہ سولرز سسٹم کے بڑے پیمانے پر ناکارہ ہو جانے سے تیار فصلات کو آبپاشی کے لیے دوسرا متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے فصل کے بھی تباہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے مختلف علاقوں میں بجلی کے کھمبے گرنے کی وجہ سے گزشتہ تین روز سے بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے جس سے علاقے کے لوگ پانی کی بوند کو ترس رہے ہیں شہریوں نے اپیل کی ہے کہ علاقے کی بجلی کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں اور زمینداروں عام عوام کے نقصانات کے ازالے کے لئے غیر جانبدارانہ سروے کیا جائے 2022/23 کے طوفانی بارشوں سے 16قیمتی جانیں ضائع ہوگئے تھے سینکڑوں کچے مکانات اور دیواروں گر گئے تھے کھجور کی فصل مکمل تباہ ہوگئے تھے
صرفِ جانبحق افراد کے لواحقین کو صوبائی اور وفاقی حکومت کی جانب سے امدادی چیک ملے تھے جبکہ جن لوگوں کے کچے مکانات اور دیواروں گر گئے تھے اور زمینداروں کے فصل تباہ ہوگئے تھے دو سال گزرنے کے باوجود تاحال عام عوام کی کوئی امداد نہیں کی گئی بہرحال موجود وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور دیگر حکام سے اپیل ھے کہ پنجگور میں نقصانات کے ازالے کے لئے غیر جانبدارانہ سروے کرکے لوگوں اور زمینداروں کو ریلیف دیا جائے۔