پاکستان کے خزانے میں 4 ارب ڈالرکا اضافہ

پاکستان کے خزانے میں 4 ارب ڈالرکا اضافہ

ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں رواں مالی سال کے دوران 4 ارب ڈالرسے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔گزشتہ مالی سال کے اختتام پرملکی زرمبادلہ کے ذخائرکا مجموعی حجم 9.335 ارب ڈالرریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد وشمار کے مطابق 30 جون 2023 کوختم ہونے والے مالی سال کے اختتام پرسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 3.912 ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.423 ارب ڈالر تھا۔رواں مالی سال کے آغازسیاب تک زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طورپر 4.044 ارب ڈالراضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر جاری اعداد و شمارکے مطابق 29 مارچ کوختم ہونے والے ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کا حجم 13.379 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کاحجم 8.040 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکاحجم 5.339 ارب ڈالرہے۔

کوئٹہ ، سسر کی فائرنگ سے دامادقتل

سندھ میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت

Author

اپنا تبصرہ لکھیں