کوئٹہ (بلال چترالی )بلوچستان کے تعلیمی ادارے کو 1.5ارب کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا تحفہ ،تمام سکولوں کو ڈیجیٹل بنایا جا سکے گا ،تفصیلات کے مطابق سی ای او ہار±ون ٹیکنالوجیز اینڈ انجینئرنگ پرائیویٹ لمیٹڈ پاکستان نے بلوچستان کے تعلیمی ادارے کو 1.5 ارب روپے کا ڈیجیٹل ٹیکنا لوجی تحفہ پیش کیا ہے تاکہ بلوچستان کے تمام سکولوں کو ڈیجیٹل بنایا جا سکے۔ اس میں شامل خصوصیات میں ای اےئی اساتذہ، انسانی وسائل کی ڈیجیٹلیکیشن، جی پی ایس کی رواں حاضری، نصاب، داخلہ امتحان کلاسز، اور والدین کی تازہ ترین معلومات شامل ہیں۔بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق، ہار±ون ٹیکنا لوجیز انجینئرنگ کے سی ای او نے ایک ڈیجیٹل معاونت کو میڈیا کے ذریعے محکمہ تعلیم بلوچستان کو پیش کیا ہے۔ ہمیں 75 سالہ منجمد نظام کو دوبارہ فعال کرنے کے لئے مدد کی ضرورت ہے اور ہم صوبے کو ڈیجیٹل بنانے کی زیادہ سہولت دینگے انشاءاللہ، ہمارے پاس دوسرے اربوں کی قیمتی ڈیجیٹل پروگرامات ہیں وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا مقصد حاصل کیا جائے گا۔