کوئٹہ،چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی گئی
ایکسائز پولیس نصیرآباد کی کاروائی موٹر سائیکل کے ذریعے کوئٹہ سے اندرون سندھ سمگلنگ کی جانے والی چرس برآمد ملزم رات کی تاریکی میں فرار ہوگیا ایکسائز انسپکٹر خیر جان بلوچ اور غلام سرور عمرانی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس عبدالرحمن بزدار کی خصوصی ہدایت پر گزشتہ شب ہماری ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اندرون سندھ موٹر سائیکل کے ذریعے چرس سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا خفیہ اطلاع ملنے پر ڈیرہ مراد جمالی کے قریب موٹر سائیکل کو رکنے کا اشارہ کیا مگر موٹر سائیکل سوار نے موٹر سائیکل کو بھگانے کی کوشش کی اسی دوران پیچھا کرنے پر موثر سائیکل سوار موٹر سائیکل کو چھوڑ کر رات کی تاریکی کا دائرہ اٹھا کر فرار ہوگیا
موٹر سائیکل کی تلاشی لینے پر موٹر سائیکل کے سیٹ میں نصب 13 کلو چرس برآمد کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل بھی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے آفیسران نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتی رہی ہے اور ملزمان کو کورٹ سے بھی سزائیں مل چکی ہیں انہوں نے کہا کہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن عبدالرحمن بزدار کی ہمیں خصوصی ہدایات ہیں کہ منشیات کی سمگلنگ اور منشیات فروشوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں کی جائے گی اور ان سے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا عوام بھی محکمہ ایکسائز کے عملے سے تعاون کرتے ہوئے منشیات سمگلروں اور منشیات فروشوں کی اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔