عید پر کتنی چھٹیاں ہوں گی؟
پاکستان سمیت دنیا بھر میں عیدالفطر کا تہوار جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔ وفاقی حکومت نے عید کی تعطیلات کا اعلان کر دیا، چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کے اعلان کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 10 اپریل سے 12 اپریل تک اور 6 دن کام کرنے والے دفاتر کے لیے 10 اپریل سے 13 اپریل تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔
محکمہ موسمیات نے عندیہ دیا ہے کہ اس سال پاکستان میں رمضان المبارک کا امکان زیادہ تر 29 دن ہوگا اور عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہوگی۔وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ایک اجلاس ہوگا جس میں چیئرمین رویت ہلال احمر… ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ چاند کی رویت کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی گواہوں کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔