اسلام آباد: شادی کے گھر میں سلنڈر دھماکا، دلہا دلہن سمیت 8 جاں بحق

0 3

اسلام آباد کے علاقے جی سیون ٹو آبپارہ میں شادی کے گھر میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں دلہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ گھر کی عمارت منہدم ہوگئی، ملبے تلے دب کر کئی افراد زخمی ہوئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق گھر میں شادی کی تقریب جاری تھی اور رات تقریباً دو بجے بارات پہنچنے کے کچھ دیر بعد گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم چار قریبی مکانات بھی متاثر ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.