وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

0 6

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ بلوچستان کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔

کوئٹہ آمد پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم آج کوئٹہ میں مختلف مصروفیات انجام دیں گے، جن میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت بھی شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم صوبے کی سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور بلوچستان میں دانش اسکول، نیشنل ہائی وے این-25 سمیت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جبکہ کئی منصوبوں کا افتتاح اور نئے منصوبوں کے اعلانات بھی متوقع ہیں۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.