دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی جنگ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

0 3

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پوری قوم کی مشترکہ جنگ ہے اور اس میں ریاست اور عوام کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے۔

اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اس بریفنگ کا مقصد گزشتہ سال انسدادِ دہشت گردی کے لیے کیے گئے اقدامات کا جامع جائزہ پیش کرنا ہے، کیونکہ دہشت گردی اس وقت پاکستان کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ سال 2025 دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک تاریخی اور نتیجہ خیز سال ثابت ہوا، گزشتہ برس انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں 27 خودکش حملے ہوئے، تاہم سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھیں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.