کراچی ، خاتون اور3 بچوں کو قتل کرکے گٹر میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

0 4

مائی کلاچی روڈ کے قریب خاتون اور تین بچوں کی لاشیں ملنے کے واقعے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش قتل کا اعتراف کر لیا۔

پولیس افسر کے مطابق ملزم کو لیاری کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم نے بتایا کہ اس نے خاتون اور اس کے تین بچوں کو قتل کیا۔

ملزم کے بیان کے مطابق مقتولہ تعویذ گنڈوں کا کام کرتی تھی اور وہ گزشتہ تین برس سے اس کے رابطے میں تھی۔ ملزم کا کہنا ہے کہ تعویذ اور مبینہ بلیک میلنگ سے تنگ آ کر اس نے خاتون اور بچوں کو قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی شناخت انیلا کے نام سے ہوئی ہے جبکہ بچوں کے نام کونین زہرہ، کشور زہرہ اور حسنین ہیں۔ خاتون طلاق یافتہ تھی اور اپنے بچوں کے ساتھ کھارادر کے علاقے میں رہائش پذیر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مائی کلاچی کے علاقے میں ایک گٹر سے چار لاشیں برآمد ہوئی تھیں، جس کے بعد واقعے نے شہر میں شدید تشویش پیدا کر دی تھی۔

Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.